امریکہ نے ایک دن میں 21 ہزار 600 افراد کو افغانستان سے نکال لیا ہے

امریکی فوج  کے C-17اور C-130 طیاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران 37 پروازوں کے ساتھ تقریباً 12 ہزار 700 افراد کو افغانستان سے نکالا ہے: وائٹ ہاوس

1696561
امریکہ نے ایک دن میں 21 ہزار 600 افراد کو افغانستان سے نکال لیا ہے

امریکہ نے 23 سے 24 اگست تک 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تقریباً 21 ہزار 600 افراد کا انخلاء کیا ہے۔

وائٹ ہاوس پریس بیورو  سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امریکی فوج  کے C-17اور C-130طیاروں کی 23۔24 اگست  کو 24 گھنٹوں کے دوران 37 پروازوں کے ساتھ تقریباً 12 ہزار 700 افراد کو  اور 57 کولیشن پروازوں کے ساتھ 8 ہزار 900 افراد کو ملک سے نکالا گیا ہے۔ اس طرح  تقریباً 21 ہزار 600 افراد کو کابل سے نکال لیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ جولائی کے اواخر سے لے کر اب تک کُل 63 ہزار 900 افراد کو افغانستان سے نکال چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں