نائیجیریا نے ٹویٹر کو بین کر دیا، حکم عدولی کرنے والوں پر عدالتی کاروائی کی جائے گی

نائیجیریا میں ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں پر عدالتی کاروائی کی جائے گی

1653111
نائیجیریا نے ٹویٹر کو بین کر دیا، حکم عدولی کرنے والوں پر عدالتی کاروائی کی جائے گی

نائیجیریا میں ٹویٹر پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر عدالتی کاروائی کی جائے گی۔

نائیجیریا وزارت انصاف کے ترجمان عمر جبریلو گواندو کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر انصاف اور اٹارنی جنرل ابوبکر مالامی نے وفاقی حکومت کے نافذ کردہ ٹویٹر بین کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص پر عدالتی کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔

مالامی نے کہا ہے کہ فوری اور سریع عدالتی کاروائی کے لئے نائیجیریا مواصلاتی کمیشن اور نائیجیریا  وزارتِ مواصلات و ڈیجیٹل اکانومی کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے صدر محمد بخاری  نے یکم جون کو اپنے ٹویٹر پیج سے  ملک کے جنوب مشرقی حصے میں سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والے نوجوان باغیوں کے بارے میں بیان جاری کیا تھا۔

بیان میں صدر بخاری  نے 1967۔1970 کے سالوں میں ملک میں ایک ملین انسانوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی سِول جنگ کی یاد دہانی کروائی ، 30 ماہ تک فیلڈ میں جنگ لڑنے کا ذکر کیا اور کہا تھا کہ ہم  انہیں ان کی زبان میں سبق سکھائیں گے۔

ٹویٹر نےصدر محمد  بخاری کی اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر کے ان کے اکاونٹ کو بین کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد نائیجیریا حکومت نے 4 جون سے تاحکم ثانی ملک میں ٹویٹر کو بین کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں