امریکہ: 2 مسلح حملے، ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک

امریکہ میں 2 مختلف مسلح حملوں میں ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں

1612639
امریکہ: 2 مسلح حملے، ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک

امریکہ میں 2 مختلف مسلح حملوں میں ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست کیلیفورنیا کے شہر اورنج میں واقع ایک کاروباری مرکز میں مسلح حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملہ آور  کو پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے بارےمیں تحقیقات جاری ہیں تاہم واقعے میں زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دارالحکومت واشنگٹن  کے ایک میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے مسلح حملے میں بھی 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں