اقوام متحدہ کی طرف سے انڈونیشیا میں کلیسا پر بم حملوں کی مذمت

یہ ایک منفور اور بزدلانہ کاروائی ہے۔ وجہ خواہ کچھ بھی ہو  دہشت گردی کا ہر واقعہ ایک  جرم ہے جسے جائز ثابت نہیں کیا جا سکتا: سلامتی کونسل

1611953
اقوام متحدہ کی طرف سے انڈونیشیا میں کلیسا پر بم حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انڈونیشیا میں 28 مارچ کو ایک کیتھولک کلیسا پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " یہ ایک منفور اور بزدلانہ کاروائی ہے۔ وجہ خواہ کچھ بھی ہو  دہشت گردی کا ہر واقعہ ایک  جرم ہے جسے جائز ثابت نہیں کیا جا سکتا"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی  کے لئے خطرہ ہے اور تمام ممالک کو اس خطرے کے مقابل مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ28 مارچ کو  انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی  کے شہر ماکسار میں واقع ایک کیتھولک کلیسا پر 2 خود کش بم حملے کئے گئےتھے۔

حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں