دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں بدستور برقرار

لندن سے 19 دسمبر کو  فرانس لوٹنے والے ایک شخص میں نئی  ساخت کے وائرس کی نشاندہی

1552322
دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں بدستور برقرار

کورونا وائرس سے عالمی سطح پر جانی نقصان 17 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکا ہے تو ابتک 80 ملین 3 لاکھ سے  زائد انسان مہلک وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

متحدہ امریکہ میں  کووڈ۔19 سے جانی نقصان 3 لاکھ 38 ہزار 263 اور متاثرین کی تعداد 19 ملین 2 لاکھ 10  ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 482 اموات اور  22 ہزار 967 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس ملک میں  1 لاکھ 92 ہزار کے قریب انسان وائرس کے ہاتھوں موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

میکسیکو میں  جانی نقصان 1 لاکھ 22 ہزار جبکہ 13 لاکھ 72 ہزار  واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں  کورونا سے اموات کی تعداد 71 ہزار 359   جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 21 ہزار تک ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں   70 ہزار 195 افراد وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں، یہاں پر متاثرین کی تعداد 22 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں کل جانی نقصان 62 ہزار 427ہے ۔ ملک کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ لندن سے 19 دسمبر کو  فرانس لوٹنے والے ایک شخص میں نئی  ساخت کے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، جسے قرنطینہ  میں لے لیا گیا ہے۔

اسپین میں جانی نقصان 49 ہزار 824  ہے تو ملک میں ابتک 8 لاکھ 69 ہزار افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

جرمنی میں 29 ہزار 968 افراد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

19 ہزار 38 افراد کے کورونا کی بھینٹ چڑھنے والے بیلجیم میں ایک اولڈ ہاؤس میں کرسمس فادر  کی زیارت کے بعد کورونا کے شکار ہونے والے 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

کووڈ ۔19 سے بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے:

ارجنٹائن: 42 ہزار 422، کولمبیا: 41 ہزار 690، پیرو: 37 ہزار 368، پولینڈ: 26 ہزار 992۔ یوکیرین 17 ہزار 581، چلی: 16 ہزار 358، رومانیہ: 15 ہزار 23، کینیڈا: 17 ہزار 719، ایکواڈور: 13 ہزار 894، ہالینڈ 10 ہزار 924 اور چیکیا 10 ہزار 859۔۔

 



متعللقہ خبریں