امریکہ، زیٹا طوفان کے باعث افراد لقمہ اجل

جزیرہ نما یوکا تان  کو 26 اکتوبر کو 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے متاثر کرنے والا زیٹا موسلا دھار بارشوں کا بھی موجب بنا تھا

1518553
امریکہ، زیٹا طوفان کے باعث افراد لقمہ اجل

متحدہ امریکہ  کے جنوب مشرقی علاقوں میں مؤثر ہونے والے زیٹا  سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ۔

حکام  نے اعلان کیا ہے کہ لوزیانہ، جیورجیا، میسسی پی ، نارتھ کیرولائن اور ورجینیا علاقے اس طوفان سے متاثر ہیں۔

امریکی نیشنل سائیکلون سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 28 اکتوبر بروز بدھ  سیکنڈ کیٹیگری میں داخل ہونے والے زیٹا نے کل بعد از دوپہر  اپنی طاقت کو کھو دیا اور آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما یوکا تان  کو 26 اکتوبر کو 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے متاثر کرنے والا زیٹا موسلا دھار بارشوں کا بھی موجب بنا تھا۔

 



متعللقہ خبریں