جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی آزمائش روک دی

کمپنی کے مطابق، جن افراد پر اس ویکسین کی آزمائش کی جا رہی تھی ان میں سے ایک میں ایک نامعلوم بیماری پائے جانے کی وجہ سے اس ویکسین کے طبی تجربات کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے

1508069
جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی آزمائش روک دی

امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا وائرس کی ویکسین کی آزمائش کا سلسلہ روک دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، جن افراد پر اس ویکسین کی آزمائش کی جا رہی تھی ان میں سے ایک میں  کسی  نامعلوم بیماری پائے جانے کی وجہ سے اس ویکسین کے طبی تجربات کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

آزاد ڈیٹا اور حفاظتی نگرانی بورڈ اور کمپنی کے طبی ماہرین اس بیماری کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ  ویکسین کی آزمائش میں ہزاروں افراد شامل ہیں اور اس سطح پر عارضی طور پر تجرباتی عمل کو روکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

کمپنی نے اس سلسلے میں کوئی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔



متعللقہ خبریں