عالمی ادارہ صحت نے12کروڑ تیز تشخیصی کٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے

1499196
عالمی ادارہ صحت نے12کروڑ تیز تشخیصی کٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسیوس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی اس مہم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے۔ 

فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دیےجائیں گے۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آجائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ضرور ہے۔

تیز تشخیصی ٹیسٹ کٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائےگا۔

 



متعللقہ خبریں