عالمی برادری اسرائیل کو راہ راست پر لانے میں کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی، امیرِ قطر

قطر پر تین برس سے زائد عرصے سے جاری  غیر قانونی  اور غیر منصفانہ  پابندیوں کے باوجود ہم مصمم طریقے سے  مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں

1495795
عالمی برادری اسرائیل کو راہ راست پر لانے میں کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی، امیرِ قطر

امیرِ قطر  شیخ تمیم بن حمد الا ثانی  نے اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف عدم مصالحتی اور ضدی مؤقف کے سامنے عالمی رائے عامہ کی  بے بسی کی مذمت کی ہے۔

امیرِ قطر نے امسال کورونا کے باعث آن لائن شراکت کے ساتھ منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فسلطین  میں حق بجانب ہونے کے معاملے میں عالمی اتفاق ِ رائے موجود ہے۔ اس کے باوجود عالمی برادری، اسرائیل کےغیر مصالحتی اور ضدی  مؤقف، فلسطین اور عرب سر زمین پر اس کے قبضے، غزہ کی پٹی   کے محاصرے اور یہودی بستیوں کی آباد کاری کی پالیسیوں کو تواتر سے وسعت دینے  کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے اور یہ اس کے برخلاف کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھاتی۔ یہ تمام عوامل عالمی قرار دادوں اور عالمی رائے عامہ کی جانب سے مطابقت قائم ہونے والے دو ریاستی حل کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ‘‘

شیخ تمیم نے کہا کہ عالمی رائے عامہ کو اپنی قانونی ذمہ داریوں کو  پورا کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے محاصرے سے  باز کرنے اور عالمی فیصلوں کی روشنی میں با اعتماد  مذاکرات کے ذریعے سلسلہ امن کو دوبارہ سے  بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے خطاب میں خلیجی بحران کا بھی ذکر کرنے والے امیرِ قطر نے  بتایا کہ قطر پر تین برس سے زائد عرصے سے جاری  غیر قانونی  اور غیر منصفانہ  پابندیوں کے باوجود ہم مصمم طریقے سے  مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام، لیبیا، لبنان اور سوڈان میں سیاسی حل  کے حصول کی ضرورت کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں