یورپی اور امریکی ممالک میں کورونا وائرس کا زور تا حال برقرار

اسپین میں ایک ہفتے میں 432 اموات  کے بعد کل جانی نقسان 30 ہزار 495 جبکہ 14 ہزار 389 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں

1493609
یورپی اور امریکی ممالک میں کورونا وائرس کا زور تا حال برقرار

 

کورونا وائرس سے عالمی سطح پر جانی نقصان 9 لاکھ 57 ہزار سے  تجاوز کر چکا ہے، تو 3 کروڑ 7 لاکھ  سے زائد  اس مہلک وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

2 لاکھ  3 ہزار 171 جانی نقصان اور 61 لاکھ مریضوں کے ساتھ وبا کے مرکز متحدہ امریکہ میں  کینیڈا اور میکسیکو  سے ملحقہ تمام تر سرحدو ں کو ’’مجبوری نہ ہونے والی تمام تر آمدورفت کے لیے ‘‘ بند رکھنے کے فیصلے میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ ہم ، ہر ماہ ایک سو ملین ڈوز کووڈ۔ویکسین کی تیاری  کر سکنے اور ماہ اپریل  تک ہر امریکی شہری کے لیے مطلوبہ  مقدار میں ویکسین کے مالک ہونے کی  توقع  کرتے ہیں۔

برازیل میں ایک دن میں مزید 858 اموات سے  وائرس سے مجموعی جانی نقصان 1 لاکھ 36 ہزار جبکہ واقعات کی تعداد 45 لاکھ کےقریب پہنچ چکی ہے۔

میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 624 مریضوں کی  ہلاکت سے ملک میں جانی نقصان 73 ہزار  کےقریب پہنچ چکا ہے  تو  ملک میں 6 لاکھ 89 ہزار افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 افراد وائرس سے شکست کھا گئے، اس ملک میں   ابتک 41 ہزار 732 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں۔ ایک دن میں 4 ہزار 322 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے  ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہ ہونے کا کہتے ہوئے  مزید تدابیر اختیار کرنے کے تقاضے کو پیش کیا ہے۔

اٹلی میں کل مزید 10 افراد وائرس سے شکست کھا گئے ،  جبکہ 2 ہزار کے قریب نئے کیسسز سامنے آئے۔

فرانس میں دوبارہ سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، یہاں پر کل 135 اموات اور  13 ہزار 215 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

اسپین میں ایک ہفتے میں 432 اموات  کے بعد کل جانی نقسان 30 ہزار 495 جبکہ 14 ہزار 389 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وسطی امریکی ملک گواتیمالا   بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں، تو ان کی طبی حالت ٹھیک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ 16 ملین آبادی کے حامل ملک میں 3 ہزار 36 افراد وائرس کا نشانہ بن  چکے ہیں۔

آسڑیلیا میں کل 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔

بعض دیگر ممالک میں  جانی  وبا سے جانی نقصان کچھ یوں ہے: پیرو: 31 ہزار 283، کولمبیا: 23 ہزار 850، ارجنٹائن : 12 ہزار 656، چلی: 12 ہزار 199 اور ایکواڈور: 11 ہزار 44۔



متعللقہ خبریں