سیاہ فام امریکی ڈینیل پروڈ کی موت کے ذمے دار7 پولیس اہلکار ملازمتوں سے فارغ

امریکہ میں ایک افريقی نژاد امريکی سیاہ فام شہری ڈینیئل پروڈ کے خلاف مبينہ پولیس تشدد کے ایک نئے مقدمے کے بعد سات پولیس افسران کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے

1484707
سیاہ فام امریکی ڈینیل پروڈ کی موت کے ذمے دار7 پولیس  اہلکار ملازمتوں سے فارغ

امریکہ میں ایک افريقی نژاد امريکی سیاہ فام شہری ڈینیئل پروڈ کے خلاف مبينہ پولیس تشدد کے ایک نئے مقدمے کے بعد سات پولیس افسران کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔

اس کا اعلان نیو یارک  کے شہر روچیسٹر کے میئر لولی وارن نے کیا۔

اس پيش رفت سے ایک روز پہلے مذکورہ افریقی نژاد امریکی باشندے کے گھر والوں نے پولیس کے اُس آپریشن کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جو مارچ کے آخر میں کيا گيا تھا۔

اس ویڈیو میں ڈینیئل پروڈ کو برہنہ گھٹنے ٹیکے دکھایا گیا اور اُس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بھی ديکھی جا سکتی ہیں۔

مزید یہ کہ ڈینیئل نے پولیس والوں کے تھوکنے سے بچنے کے لیے اپنے سر پر ایک بوری ڈالی ہوئی ہے۔ 

واضح رہے کہ 41 سالہ یہ افریقی امریکی باشندہ ایک ہفتے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔



متعللقہ خبریں