عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ علیحدگی کا فیصلہ،امریکہ نے نوٹس جمع کروادیا

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کے لیے ایک سال پہلے نوٹس دیاجاتا ہے اور امریکہ 6جولائی2021 تک عالمی ادارہ صحت سےعلیحدگی اختیارنہیں کرسکتا

1450996
عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ علیحدگی کا فیصلہ،امریکہ نے نوٹس جمع کروادیا

امریکہ نےعالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پردستبردار ہونےکا نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ  یہ نوٹس سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوپہنچا دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کے لیے ایک سال پہلے نوٹس دیاجاتا ہے اور امریکہ 6جولائی2021 تک عالمی ادارہ صحت سےعلیحدگی اختیارنہیں کرسکتا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سےامریکی دستبرداری کےاقدام پرتنقید کرتے ہوئے اسے احمقانہ عمل ہے قرار دیا ہے۔
پلوسی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا سےنمٹنےکےلیے عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے جب کہ امریکی صدر اس  کوشش کو ناکام  بنا رہے ہیں۔
 یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے30مئی2020 کو عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فنڈز اس ادارے کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے اور فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی۔
ٹرمپ نے یہ بھی  الزام لگایا تھا کہ عالمی ادارہ صحت چین کے بہت قریب ہے اور چین کا عالمی ادارے پر مکمل کنٹرول ہے اور اس  نے کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی۔



متعللقہ خبریں