کورونا وائرس ابھی بھی اپنی چوٹی کو نہیں پہنچا، عالمی ادارہ صحت

اسوقت 1 کروڑ 4 لاکھ متاثرین کا تعین ہوا ہے اور 5 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں

1451150
کورونا وائرس ابھی بھی اپنی چوٹی کو نہیں پہنچا، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ایڈہانوم گیبرے سوس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا تیزی پکڑ رہی ہے اوریہ واضح ہے کہ تا حال ہم چوٹی تک نہیں پہنچے۔

جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرنے والے گیبرے سوس  نےزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وبا سرعت سے پھیلتی جارہی  ہے اور یہ جان لیوا ہے۔

وبا پھوٹنے کے تین ماہ بعد دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ ہونے کی یاد دہانی کرانے والے گیبرے سوس کا کہنا  ہے کہ’’محض اختتام الہفتہ  پوری دنیا میں 4 لاکھ نئے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اسوقت 1 کروڑ 4 لاکھ متاثرین کا تعین ہوا ہے اور 5 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔  کووڈ۔19 وبا تیزی پکڑ رہی ہے اور یہ عیاں ہے کہ اس نے تا حال اپنی چوٹی کو حاصل نہیں  کیا۔ بعض ممالک  میں اموات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے تو بعض ممالک میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کو نظرِ انداز نہیں کیا جا سکتا  اور ابھی بھی کوئی بھی ملک تحفظ میں نہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں