ترک فرمیں ایف۔35 جنگی طیارے کے پارچہ جات کی تیاری کے عمل کو جاری رکھیں گی

ایف۔35 پروگرام  نے موجودہ حالات میں مالیت، نظام کو بگاڑنے اور بلا وجہ معاہدوں کی تنسیخ سے گریز کرنے کی کوشش

1446741
ترک فرمیں ایف۔35 جنگی طیارے کے پارچہ جات کی تیاری کے عمل کو جاری رکھیں گی

امریکی وزراتِ دفاع پینٹاگون نے  اعلان کیا ہے کہ مشترکہ پروڈکشن لڑاکا طیارے ایف۔35 کے پارچہ جات  کے لیے سال 20222 تک ترک فرموں کے ساتھ کام کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائیگا۔

پینٹاگون کی ترجمان جیسیکا میکس ویل کا کہنا ہے کہ ترک فرموں  کی جانب سے ایف۔35 لڑاکا طیارے کے لیے تیار کردہ 139 پارچہ جات کی پیداوار  کا عمل سال 2022 تک جاری  رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صنعتی شراکت دار موجودہ معاہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔ ایف۔35 پروگرام  نے موجودہ حالات میں مالیت، نظام کو بگاڑنے اور بلا وجہ معاہدوں کی تنسیخ سے گریز کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہ جولائی میں ترکی کے روسی ایس۔400 میزائل دفاعی نظام  کی خرید کے جواز میں امریکہ  نے ترکی  کی ایف۔35 پروگرام میں شراکت داری کو التوا میں ڈال دیا تھا۔

تا ہم امریکہ  نے ترک فرموں کی جانب سے طیارے کے بعض پارچہ جات کی پیدوار کے لیے موجودہ  معاہدوں کو منسوخ نہیں کیا تھا اور  ترک فرموں کو تیار شدہ   پارچہ جات کو امریکہ کو ترسیل کی اجازت دے دی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا کے بعد ایف۔35 کے حصوں کی پیداوار میں اہم سطح پر خلل آیا تھا ، ترک فرمیں ایف۔35 کے 1 ہزار سے زائد پارچہ جات کو ترکی میں تیار کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں