امریکہ:سفید فام پولیس اہلکار کےخلاف فرد جرم عائد کر دی گئی

گزشتہ جمعے کے روز سیاہ فام ریشارڈ بروکس سفید فام پولیس اہلکار کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا جس کے الزام میں سفید فام پولیس اہلکار  کے خلاف اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

1438459
امریکہ:سفید فام پولیس اہلکار کےخلاف فرد جرم عائد کر دی گئی

امریکی شہر اٹلانٹا میں سفید فام پولیس اہلکار  کے خلاف اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

گزشتہ جمعے کے روز سیاہ فام ریشارڈ بروکس سفید فام پولیس اہلکار کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

وکیل استغاثہ کے مطابق بروکس چالیس منٹ پر مبنی بحث کے دوران پولیس کے لیے خطرہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار نے ضرورت سے زائد طاقت کا استعمال کیا۔

عدالتی فیصلے کے تحت پولیس اہلکار کو عمر قید یا پھر سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پولیس کے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں