امریکہ: مینے پولیس کا پولیس ڈپارٹمنٹ بند کر دیا جائے گا

افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت کے بعد مینے پولیس کا پولیس ڈپارٹمنٹ تحلیل کیا جا رہا ہے

1431552
امریکہ: مینے پولیس کا پولیس ڈپارٹمنٹ بند کر دیا جائے گا

امریکہ میں پولیس تشدد کے نتیجے میں افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت کے بعد مینے پولیس کا پولیس ڈپارٹمنٹ تحلیل کیا جا رہا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق مینے پولیس سٹی کونسل نے پولیس تشدد کے خلاف بڑھتے ہوئے ردعمل اور احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس ڈپارٹمنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مینے پولیس سٹی کونسل کی سربراہ لیسا بینڈر نے کہا ہے کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کو بند کر کے اس کی جگہ عوامی نظم و نسق کو بحال رکھنے کے لئے ایک سول سکیورٹی ڈپارٹمنٹ سسٹم رائج کیا جائے گا۔

اس دوران مینے پولیس سے شروع ہوکر ملک بھر میں پھیلنے والے مظاہروں کا سلسلہ بھی آج تیرہویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔

زیادہ تر احتجاجی مظاہرے پُر امن رہنے کی وجہ سے نیویارک، شکاگو اور فلاڈلفیا میں کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

نیو یارک کے مختلف مقامات پر کئے گئے احتجاجی مظاہروں میں ایک گروپ نے ٹرمپ ٹاور کے سامنے " ووٹ دو ٹرمپ سے چھٹکارا پاو" کے نعرے لگائے۔

تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو واشنگٹن میں جاری مظاہروں سے پیچھے ہٹانے کے احکامات دئیے ہیں۔

دارالحکومت کے مظاہروں میں انجیل کے تدریسی کلیسا سے بھی سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ریاست ورجینیا میں کل رات کے مظاہروں میں، امریکی خانہ جنگی کےدوران کنفیڈریشن فورس کے جرنیل، کارٹر وکھم کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔

دوسری طرف نیو یارک بلدیہ مئیر بِل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ جارج فلائڈ کی موت کے بعد اصلاحات کے لئے بڑھتے ہوئے مطالبات کی وجہ سے پولیس ڈپارٹمنٹ کے لئے مختص کئے جانے والے فنڈ میں کٹوتی کی جائے گی۔

بلاسیو نے کہا ہے کہ اس کٹوتی کو سماجی خدمات کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست مینے سوٹا میں 25 مئی کو افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کو حراست میں لینے کے دوران پولیس نے اس کی گردن کو گھٹنے سے دبائے رکھا۔ فلائڈ کے "مجھے سانس نہیں آ رہی" کی فریادوں کے باوجود پولیس نے گھٹنے کو اس کی گردن سے نہیں ہٹایا جس کے نتیجے میں فلائڈ کی موت واقع ہو گئی تھی۔

واقعے کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو جگہ جگہ تشدد کی شکل بھی اختیار کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں