بھارت میں کورونا کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد چین کو پار کر گئی

مشرق وسطی اور افریقہ میں بھی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا مشاہدہ

1418395
بھارت میں کورونا کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد چین کو پار کر گئی

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد 46 لاکھ   ہو گئی، اس دوران وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 17 لاکھ 40 ہزار  تک پہنچ گئی ہے۔

چین میں 4 ہزار 633 افراد وائرس سے ہلاک ہو ئے ہیں تو اس ملک میں 82 ہزار 933 افراد میں اس مرض کی نشاندہی ہوئی۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی خبر کے مطابق چینی قومی صحت کمیشن کی جانب سے کل جاری کردہ  رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ روبہ صحت ہونے والے بعض افراد میں پھیپھڑوں اور عارضہ قلب، پٹھوں  میں کمزور سے حرکت کرنے میں دشواری اور نفسیاتی مسائل کے باعث انہیں علاج معالجہ کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 742 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 965 تک ہو گئی۔ ٹوکیو کے گورنر یوریکو کا کہنا ہے کہ حالات زندگی کو معمول پر لانے کے لیے یومیہ نئے کیسسز کی تعداد 20 سے کم تک ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں 292 افراد کورونا کا شکار بنے ہیں تو مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

بھارت میں وائرس کا گراف مسلسل بلندی کی جانب بڑھ رہا  ہے اور عالمی سطح پر اب یہ ایران کے قریب پہنچنے والا ہے، 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 104 اموات ہوئی ہیں تو مجموعی جانی نقصان 2 ہزار 753 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار 784 تک جا پہنچی ہے۔

متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے روس اسپین  کے بعد دوسرے نمبر پر ہے تو اس ملک میں 2 ہزار 418 اموات  اور 2 لاکھ 63 ہزار افراد میں وائرس کی نشاندہی کی اطلاعات ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں وائرس کے اثر میں تیزی آئی ہے تو یہاں پر 210 اموات ہوئی ہیں اور 22 ہزار افراد متاثر ہیں۔

عام وبا کے دوران 12 ہزار ایتھوپین غیر قانونی مہاجرین وطن لوٹ گئے ہیں۔ بین الاقوامی مہاجر تنظیم  نے اطلاع دی ہے کہ واپسی اختیار کرنے والوں کی اکثریت  سوڈان، سعودی عرب، جبوتی اور کینیا سے ملک کو لوٹی ہے۔

25 جانی نقصان ہونے والے سینیگال میں حکومت  کی جانب سے عبادتگاہوں کو کھولے جانے کی اجازت دینے کے  بعد  کل بعض مساجد میں نماز ِ جمعہ ادا کی گئی۔

بر اعظم افریقہ میں 2 ہزار 570 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو خطے میں متاثرین کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں