عرب ممالک میں بھی کورونا کے اثرات میں تیزی کا مشاہدہ ہو رہا ہے

جاپانی شہر ناگا ساکی میں  لنگر انداز ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز   کے وائرس سے متاثرہ مسافروں کی تعداد 150 تک ہو گئی

1404937
عرب ممالک میں  بھی کورونا  کے اثرات میں تیزی  کا مشاہدہ ہو رہا ہے

مغربی ممالک میں کورونا   کی تباہ کاریاں بام ِ عروج پر ہیں تو  نیا کے باقی ماندی ممالک بھی  اس مہلک مرض کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

کورونا وائرس  دنیا بھر میں پھیلاو کا موجب بننے والے  چین میں مزید کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ہے تو اس ملک  میں 12 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔چین کے لندن میں  سفیر  چن ون  نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے منبع کے حوالے سے تفتیش کا مطالبات  سیاسی نوعیت کے ہیں لہذا ہم  نے کسی قسم کی بین الاقوامی تفتیش کے مطالبے کو قبول نہیں کیا۔

ایران میں کودڈ۔19 مہلک وائرس سے ایک دن میں مزید 76 جانی نقصان  سے مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 650  جبکہ مصدقہ واقعات کی تعداد 89 ہزار 328 ہو  گئی ہے۔  صدرحسن روحانی  نے واضح کیا ہے کہ ملک میں  گزشتہ دنوں  لاک ڈاون  میں تحفیف کا عمل وائرس کا خطرہ ٹل جانے کا مفہوم نہیں رکھتا۔

ابتک 240 افراد کے موت کے منہ میں جانے والے جنوبی کوریا میں مصدقہ کیسسز کی تعداد 10 ہزار 718 ہو گئی ہے۔

ایکواڈور میں  ابتک 576 افراد کے جانی نقصان کا موجب بننے والے   کورونا وائرس   کے مصدقہ کیسسز میں محض ایک دن میں 11 ہزار 536 کی تعداد سے اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 22 ہزار 719 ہو گئی ہے،  حکام کا کہنا ہے کہ نئے کیسسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ٹیسٹ کی تعداد   میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے۔

جاپانی شہر ناگا ساکی میں  لنگر انداز ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز   کے وائرس سے متاثرہ مسافروں کی تعداد 150 تک ہو گئی ہے۔

عرب ممالک میں کورونا سے اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے و مصدقہ کیسسز میں بھی تیزی  دیکھنے میں آرہی ہے۔ بعض عرب ممالک میں  وائرس  سے جانی نقصان کچھ یوں ہے:

مصر 294، الجزائرد 415، مراکش 158، تیونس 38، عمان 10، اُردن 7 اور لیبیا 2

افغانستان میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 47 جبکہ واقعات کی تعداد 1 ہزار 463 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان واحد مایار  کا کہنا ہے کہ  وبا کا سد ِ باب کرنے  کے لیے  کئی شہروں میں کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔

خطہ افریقہ میں  مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1300 کے قریب ہے تو مصدقہ کیسسز کی تعداد 27 ہزار سے متجاوز ہے۔  



متعللقہ خبریں