دنیا کو عام وبا کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی وبا کا بھی سامنا ہے، اقوام متحدہ

821 ملین افراد ہر رات  بھوکے ہی سونے  پر مجبور ہیں

1403097
دنیا کو عام وبا کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی وبا کا بھی سامنا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیس لے   نے دنیا  کے اسوقت نہ صرف کورونا وائرس کی وبا کے خلاف   ہی نہیں بلکہ ’’فاکہ کشی وبا‘‘ سے بھی دو چار ہونے  پر خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ برے ترین سناریو کے مطابق تقریباً 36 ممالک میں قحط کا مشاہدہ ہو سکتا ہے۔

بیس لے نے اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل  کو ویڈیو کانفرس کے ذریعے جنگوں اور مسلح تصادم کا موجب بننے والی فاقہ کشی کے عوام پر اثرات کے بارے میں آگاہی کرائی۔

کووڈ۔19 وبا   سے قبل سال 2020 میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے ابتک کے بد ترین انسانی بحران  کا سامنا ہونے کے معاملے پر انتباہ دینے کی توضیح  کرنے والے بیس لے کا کہنا ہے کہ’’اسوقت ہمیں  عام وبا کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی  وبا کا بھی سامنا  ہے۔‘‘

انہوں نے یمن، شام  اور جنوبی سوڈان کی جنگوں سمیت مشرقی افریقہ  پر  ٹڈیوں کے حملے ، قدرتی آفات اور موسمی تغیرات کے پیدا کردہ نتائج پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر فاقہ کشی اور بھوک کا مسئلہ بھی در پیش ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنگی علاقوں میں لاکھوں انسان  ہر گزرتے دن قحط کی جانب سرک رہے ہیں تو 821 ملین افراد ہر رات  بھوکے ہی سونے  پر مجبور ہیں۔

 



متعللقہ خبریں