پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کی جائے:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی ملک پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے کیونکہ وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے

1392375
پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کی جائے:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی ملک پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔
 ادارے  کےسربراہ ٹیڈروس اڈانوم گریبیسس نے کہا کہ پابندیاں فوری ہٹانے سے طویل معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
کورونا وائرس بھی دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے، کورونا کا خاتمہ کر کے ہی پابندیوں کے خاتمے اور معاشی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے لہٰذا کوئی ملک پابندیاں ہٹانے میں جلد ی نہ کرے۔
علاوہ ازیں جنیواسے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں  ادارےکاکہنا ہے کہ علامات والے افراد لعاب اور ناک کی رطوبت کے قطروں کے ذریعے قریبی رابطے میں موجود لوگوں کو کوویڈ 19 منتقل کرتے ہیں۔
رپورٹ میں متاثرہ افراد، اور آلودہ اشیا اور سطحوں سے براہ راست رابطے کو متاثر کرنے کے دیگر ذرائع قراردیاگیاہے۔
 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ افراد علامتوں کے ابتدائی3 دن میں خاص طور پر خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ اس عرصے میں ناک اور گلے سے زیادہ وائرس خارج ہوتا ہے۔
 ادارے کاکہنا ہے کہ وائرس  کے ظہور کی مدت اوسطاً 5 یا 6 دن ہے لیکن یہ 14 دن تک بھی ہوسکتی ہے جبکہ  متاثرہ افراد علامات پیدا ہونے سے پہلے بھی وائرس پھیلا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں