کورونا اور پسماندہ ممالک،اقوام متحدہ نے دوارب ڈالرزعطیےکا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے ایک انسانی ہمدردی کا منصوبہ شروع کردیا  ہےجس میں 2 ارب ڈالر عطیہ کیلئے اپیل کی گئی ہے

1385344
کورونا اور پسماندہ ممالک،اقوام متحدہ نے دوارب ڈالرزعطیےکا مطالبہ کر دیا

کورونا وائرس سے پوری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے ایک انسانی ہمدردی کا منصوبہ شروع کردیا  ہےجس میں 2 ارب ڈالر عطیہ کیلئے اپیل کی گئی ہے۔
خبرکے مطابق، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریش نے کہا کہ  کورونا وائرس پوری انسانیت کے لیے خطرہ  ہے لہذا پوری انسانیت کو ایک ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اقدامات اور یکجہتی انتہائی اہم ہے کیونکہ ممالک کے انفرادی ردعمل کافی نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے 13 ہزار افراد یورپ میں ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں