مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تباہ کاریاں

مشرقی ممالک میں بھی لاک ڈاون اور کرفیو کے نفاذ میں اضافہ ہو رہا ہے

1383971
مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تباہ کاریاں

کووڈ۔19  سے جانی نقصان  1 ہزار 934  تک بڑھنے والے ایران میں روحانی لیڈر علی خامنہ ای کے فرزند  میسم  کی ساس سعیدہ عزت خاموشی کے بھی رحلت فرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔  ملک میں متاثرین کی تعداد 23 ہزار 49 ہے تو ایک 6 سالہ بچہ بھی کووڈ۔19 کے مہلک مرض سے اللہ کو پیارا ہو گیا ہے۔ ایران میں متاثرین کی تعداد 24 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔

111 افراد کے وبا سے ہلاک ہونے والے جنوبی کوریا میں 8 ہزار 961 افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے تو  بتایا گیا ہے کہ ایک 93 سالہ شخص مہلک وائرس کو مات دیتے ہوئے روبہ صحت ہو گیا  ہے۔

عراق میں عام وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے تو  کورونا بحران نیٹ ورک نے کرفیو کے نفاذ  میں 29 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔  اس ملک میں سرکاری ادارے بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

صدرِ فلسطین محمود عباس نے  کووڈ۔19 کے پیش ِ نظر سزائے قید کی مدت کے نصف کو پورا کرنے والے قیدیوں کی معافی کا  اعلان کیا ہے۔  اس ملک میں متاثرین کی تعداد 59 ہے۔

اسرائیل میں مریضوں کی تعداد 442 ہے تو ان میں سے 29 کی حالت نازک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وائرس سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے والے سعودی عرب میں  وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ مزید 51 افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس  کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 562 ہے۔

تیونس میں 89، مراکش میں 143، عمان میں 66، کویت میں 189، قطر میں 501 اور اردن میں 128 افراد اس مرض کے خلاف نبردِ آزما ہیں۔

فلپائن میں 396 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے  تو صدر کو ملک میں ہنگامی حالت نافذ کے اختیارات دینے کے  بل  کو قومی  اسمبلی   کمیشن کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔

8 افراد کے ہلاک ہونے والے ہندوستان میں کووڈ۔19 کے باعث رواں ماہ کے آخیر تک کرفیو  نافذ کر دیا گیا ہے ، اس ملک میں مریضوں کی تعداد 425 ہے۔

نیپال میں آج سے  ایک ہفتے کے لیے جزوی لاک ڈاون کرد یا گیا ہے۔

جاپان  نے 18 یورپی ممالک اور ایران  کے سفر پر پابندی عائد کر دی  ہے۔

افریقی ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 436 ہے تو ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں