روس میں مزید 71 کورونا وائرس کیس، تعداد 438 تک پہنچ گئی

ماسکو میں 65 اور اس سے بڑی عمر کے افراد کا گھروں سے باہر نکلنا ممنوع قرار دے دیا گیا

1383401
روس میں مزید 71 کورونا وائرس کیس، تعداد 438 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 14 ہزار 704 تک پہنچ چکی ہے۔

چین میں وباء کی ابتدا سے لے کر اب تک 3 ہزار 270 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 81 ہزار 54 ہو گئی ہے۔

ایران میں وائرس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1685 ہو گئی ہے۔

روس میں مزید 71 کورونا وائرس کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوںکی کُل تعداد 438 تک پہنچ گئی ہے۔ ماسکو میں 65 اور اس سے بڑی عمر کے افراد کا گھروں سے باہر نکلنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا  میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 64 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جسے حالیہ 4 ہفتوں کی کم ترین تعداد بتایا گیا ہے۔

ملک میں کورونا مریضوںکی کُل تعداد 8 ہزار 961 اور اموات کی تعداد 111 ہے۔

عراق میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 اور مریضوں کی تعداد 233 ہو گئی ہے۔ ملک میں جاری کرفیو کے دورانیے میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ڈاکٹروں، میڈیکل عملے اور بیکری مالکان  کے علاوہ ہر ایک کے لئے کل شام مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا جائے گا۔

زیرِ محاصرہ غزہ میں کورونا کے پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ادارے Unwra نے عارضی طور پر خوراک کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک موت واقع ہو چکی ہے۔ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 71 ہے جن میں سے 18 کی حالت نازک ہے۔

لبنان میں مریضوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے اور وزیر اعظم حسن دیاب نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

الجزائر میں اموات کی تعداد 15 اور مریضوں کی تعداد 139 ہے ۔ وزیر صحت عبدالرحمٰن بن ابوزید نے کہا ہے کہ " ہم بُرے ترین حالات  کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں"۔

تیونس میں کورونا کی وجہ سے جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد 3 اور مریضوں کی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ملک کو آج سے لے کر 4 اپریل تک قرنطینہ میں لے لیا جائے گا۔

سینیگال میں کورونا وائرس کے 56 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

چاڈ میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

شام میں بیرون ملک سے لوٹنے والے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس  میں واقع مسجد اقصیٰ کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں صبح نماز فجر کے بعد سے مکمل طور پر عبادت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ملائشیا میں وائرس کے نتیجے میں 10 اموات ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 306 تک پہنچ گئی ہے۔ فوج نے عوام کی روز مرّہ نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لئے فرائض کا آغاز کر دیا ہے۔

مراکش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 104 اور سعودی عرب میں 511 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب میں آج سے ملک بھر میں 21 روزہ جزوی کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 425 اور اموات کی تعداد 8 ہو گئیہے اور ملک میں 31 مارچ تک کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 268 اور اموات کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

چینی کاروباری شخصیت جیک ما نے وائرس کے خلاف جدوجہد  کے لئے کئی بلین ٹیسٹ کِٹوں ، ماسک اور حفاظتی لباس پر مشتمل امداد سامان افریقی ممالک کو بھیجا ہے۔

اس دوران افریقی ممالک میں بین الاقوامی فضائی پروازیں اور سرحدی چوکیاں بند ہونے کی وجہ سے 50 ہزار فرانسیسی شہری ان ممالک میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں