امریکی زیرِ قیادت کولیشن فورسز کے ایرانی اڈوں پر فضائی حملے

عراق میں ایک امریکی بیس پر حملے کے بعد امریکی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن فورسز کی طرف سے شام میں ایران کے 3 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے

1376757
امریکی زیرِ قیادت کولیشن فورسز کے ایرانی اڈوں پر فضائی حملے

عراق میں ایک امریکی بیس پر حملے کے بعد امریکی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن فورسز کے جنگی طیاروں نے شام میں ایران کے 3 فوجی ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔

کولیشن کے فوجی طیاروں نے تحصیل بوکمال  میں واقع امام علی فوجی بیس اور صناعی اور ہزام کے علاقوں میں واقع فوجی بیسوں پر بمباری کی۔

ذرائع کے مطابق " ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی  فورسز اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں کی فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں افراد ہلاک اور زخمی  ہوئے  ہیں"۔

واضح رہے کہ امریکی زیر قیادت کولیشن فورسز  کے ترجمان کرنل میلس کیگنز نے جاری کردہ بیان میں کل شام عراق  کولیشن فورسز  کے کیمپ تاجی  پر راکٹ حملے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی حملے میں 2 امریکی اور ایک برطانوی فوجی  کی ہلاکت اور 11 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کو معلومات فراہم کرنے والے حکام نے احتمال ظاہر کیا تھا کہ مذکورہ حملہ ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں