افغان سلسلہ امن معاہدے پر صدر اشرف غنی کو صدرِ امریکہ کی مبارکباد

ٹرمپ اور غنی کے درمیان اب  کے بعد کے مراحل میں باہمی رابطے میں رہنے کے معاملے میں  اتفاقِ رائے

1370610
افغان سلسلہ امن  معاہدے پر صدر اشرف غنی کو صدرِ امریکہ کی مبارکباد

صدرِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی کو سلسلہ امن  میں پیش رفت کے حوالے سے  مبارکباد دی ہے

وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان جڈ دیِر  نے ایک تحریری  بیان  جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ٹرمپ اور غنی کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات سر انجام پائی ہے۔

دیر کے مطابق ٹرمپ نے افغان سلسلہ امن میں اٹھائے گئے اقدامات کے  حوالے سے صدر اشرف غنی کو مبارکباد پیش کی ہے اور  دونوں سربراہان  نے  امریکہ۔ افغانستان  مشترکہ اعلامیہ  کے افغان سلسلہ امن کے لیے ایک  اہم سنگِ میل ہونے کے معاملے میں مطابقت قائم کی ہے۔

دیِر کے مطابق  ٹرمپ اور غنی نے اب  کے بعد کے مراحل میں باہمی رابطے میں رہنے کے معاملے میں  اتفاقِ رائے بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ "افغانستان میں قیامِ امن معاہدے"  پر تقریباً دو برسوں تک  امریکہ اور طالبان  کے   درمیان ہونے والے مذاکرات  کی میزبانی کرنے والے قطر  کے دارالحکومت  دوحہ میں  بروز ہفتہ منعقدہ ایک تقریب کے  ساتھ دستخط ہوئے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں