کرونا وائرس سے ایرانی ممبرِ اسمبلی ہلاک

ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں  کی تعداد 55 ہو گئی ہے تو متاثرین کی تعداد 978 ہے

1369976
کرونا وائرس سے ایرانی ممبرِ اسمبلی ہلاک

ایران  میں مذہبی  رہنما  علی خامنائی  کے قریبی دوست اور پارلیمانی رکن سعید محمد میر محمد کرونا وائرس سے  وفات پا گئے ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں  کی تعداد 55 ہو گئی ہے تو متاثرین کی تعداد 978 ہے۔

وزیرِ صحت سعید نیمیکی   نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کو مات دینے کے زیر مقصد  بطور قوم جدوجہد  شروع کرنے اور 2 دنوں کے اندر 3 لاکھ ٹیمیں تشکیل دیتے  ہوئے گھروں میں ہیلتھ کنٹرول  شروع کیا جائیگا۔

اس سے پیشتر  13 مریض موجود ہونے کی اطلاع دینے وا لے عراق   میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران سے  کچھ مدت قبل لوٹنے والے مزید 6 افراد میں کووڈ۔19 کی موجودگی  کا تعین ہوا ہے۔

وائرس سے 20 افراد کے ہلاک ہونے والے جنوبی کوریا میں مجموعی طور پر 3 ہزار 736 افراد  اس مرض میں مبتلا ہیں۔

بحرین میں متاثرین  کی تعداد 47، لبنان میں 10، اسرائیل میں 10 اور قطر میں 3 تک ہو گئی ہے۔

ادھر انڈونیشیا میں پہلی بار 2 افراد میں کووڈ ۔ 19کے اثرات سامنے آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں