عالمی برادری شامی حکومت سے حملے بند کروائے: پینٹاگون

امریکی  وزارت دفاع پینٹاگون  کے ترجمان  جوناتھن ہوفمین  نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  شامی حکومت پر  حملے بند کرنے کےلیے دباو ڈالے

1362776
عالمی برادری شامی حکومت سے حملے بند کروائے: پینٹاگون

امریکی  وزارت دفاع پینٹاگون  کے ترجمان  جوناتھن ہوفمین  نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  شامی حکومت پر  حملے بند کرنے کےلیے دباو ڈالے۔

 ہوفمین نے امریکی جنرل  ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ایڈمیرل ولیئم ڈی بائرن کے ہمراہ  پینٹاگون میں ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران   کہا کہ   شام ے موضوع پر ہمارا موقف   پہلے کی طرح واضح ہے  اور ہم  اس تنازعے کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔

 ہوفمین نےمزید کہا کہ  اسد انتظامیہ  اپنی ہی عوام کو مار رہی ہے ، جبکہ خطرہ ہے کہ روسی  اور ترک فوج  بھی اس لڑائی میں کودنے کےلیے تیار  ہے  مگر امریکہ کو پھر بھی امید ہے کہ اس مسئلے کا سیاسی حل  نکل آئے گا لہذا  ہمارا عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ  شامی حکومت پر  حملے رکوانے کےلیے دباو ڈالے۔

 



متعللقہ خبریں