مالی، دہشت گرد حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

مالی مسلح افواج  کے علاقے میں آپریشن جاری ہیں

1361543
مالی، دہشت گرد حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

مالی میں فولانیوں سے تعلق رکھنے والے اوگو ساگو گاوں پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 تک ہو گئی ہے۔

ملک کی وزارت ِ عظمی  نے سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ پر اپنے اعلان میں واضح کیا ہے کہ بروز جمعہ موپتی علاقے میں نا معلوم اشخاص  کے حملے  کے باعث ہلاکتوں کی تعداد  بڑھتے ہوئے 31 ہو گئی ہے۔

اعلامیہ  کے مطابق مالی مسلح افواج  کے علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

دوسری جانب مالی پریس میں   شائع خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ حملے میں 5 حاملہ خواتین سمیت 48 افراد جان بحق ہوئے ہیں، جبکہ عوام نے خوف سے اپنے دیہاتوں سے نقل مکانی کرنی شروع کر دی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں