صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے :ایڈم شیف

امریکی صدر ٹرمپ کےمواخذے کی کارروائی کے دوران ڈیموکریٹس کے وکیل  ایڈم شیف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے دفتر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا تاکہ وہ انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کر سکیں

1345937
صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے :ایڈم شیف

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کےمواخذے کی کارروائی کے دوران ڈیموکریٹس کے وکیل  ایڈم شیف نے اپنے دلائل میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ  سال  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر دباؤ ڈالا کہ وہ سابق نائب صدر جو بائیڈن اور ان کے صاحبزادے کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کریں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے دفتر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا تاکہ وہ انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کر سکیں اور ایسا کرتے ہوئے جب وہ پکڑے گئے تو انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے دفتر کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالیں۔

ایڈم شیف نے کہا کہ امریکی رائے دہندگان  کو چاہیے کہ وہ فیصلہ کریں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی دفتر میں رہنا چاہیے یا نہیں تاہم بیلٹ باکس فیصلہ نہیں کرے گا کہ صدر نے بدعنوانی کی یا نہیں۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹس کے اکثریتی ایوان نمائندگان نے 18 دسمبر کو صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یہ معاملہ ری پبلکن اکثریتی ایوان سینیٹ میں زیر بحث ہے۔



متعللقہ خبریں