ایران اپنی عوام کے قتل سے باز رہے:ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ایرانی   قیادت  کو گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں مخاطب ہوکر لکھا ہے کہ اپنے مظاہرین کو قتل نہ کرو ،تم لوگوں نے پہلے ہی ہزاروں افراد کو قتل کردیا ہے یا جیلوں میں ڈال دیا ہے اور دنیا یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔

1339434
ایران اپنی عوام کے قتل سے باز رہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے مسافر طیارے کو مارگرانے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو ہلاک نہ کیا جائے جبکہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ اس کے ساتھ کسی پیشگی شرائط کے بغیر اب بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی   قیادت  کو گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں مخاطب ہوکر لکھا ہے کہ اپنے مظاہرین کو قتل نہ کرو ،تم لوگوں نے پہلے ہی ہزاروں افراد کو قتل کردیا ہے یا جیلوں میں ڈال دیا ہے اور دنیا یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ امریکہ  یہ سب کچھ دیکھ رہا ہے،اپنے  ملک  میں  انٹر نیٹ کو بحال کرو اور رپورٹروں کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی آزادی دو  جبکہ  اپنے عظیم ایرانی عوام کے قتل کا سلسلہ بند کردو۔

انھوں نے یہ انتباہ ایران کے مختلف میں نئے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران کے نواح میں گذشتہ بدھ کو یوکرین کے ایک مسافر طیارے کے حادثے پر ہفتے سے ایرانی حکومت  کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں