"ایران کےخلاف جنگ " ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے پرغور

امريکی ايوان نمائندگان ميں گزشتہ روز اس قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مسودے ميں ايران کے خلاف جنگ کے معاملے ميں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختيارات محدود کرنے کی بات کی گئی ہے

1338411
"ایران کےخلاف جنگ " ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے پرغور

امريکی ايوان نمائندگان ميں گزشتہ روز اس قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مسودے ميں ايران کے خلاف جنگ کے معاملے ميں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختيارات محدود کرنے کی بات کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  224 قانون سازوں نے قرارداد کے حق ميں جبکہ 194 نے اس کی مخالفت ميں ووٹ ڈالا۔

 اب يہ قرارداد سينيٹ ميں پيش کی جائے گی جہاں حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی کو 3 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے 2 سينيٹرز اس قرارداد کی حمايت کا عنديہ دے چکے ہيں۔



متعللقہ خبریں