سلیمانی کا قتل جنگ روکنے کے لیے کیا گیا ہے، امریکی صدر کا دعوی

ہمارے اقدامات جنگ چھیڑنے  کے لیے نہیں ہوتے، ہم ایرانی عوام کا بڑا احترام کرتے ہیں

1334599
سلیمانی کا قتل جنگ روکنے کے لیے کیا گیا ہے، امریکی صدر کا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے  ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہےکہ انہوں  نے یہ قدم  قاسم سلیمانی کو مارنے کا فیصلہ ’جنگ روکنے‘ کے لیے اٹھایا ہے۔

صدرِ امریکہ نے فلوریڈا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ "ہمارے اقدامات جنگ چھیڑنے  کے لیے نہیں ہوتے"۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک بیمار انسان تھے، انھوں نے معصوم لوگوں کو ہلاک کیا اور ان کے حملوں سے دور دور تک لوگ متاثر ہوئے حتیٰ کہ نئی دہلی اور لندن تک۔

ان کا مزید کہنا تھا ’ہم یہ جان کر سکھ کا سانس لے سکتے ہیں کہ ان کی دہشت ختم ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کو ایک ’دہشتگرد‘ قرار دیا جو سینکڑوں امریکی عام شہریوں اور  فوجیوں کی ہلاکت  کے ذمہ دار تھے۔

انہوں نے  امریکہ کے دشمنوں کو خبردار کیا ہے  کہ ہم آپ کو ڈھونڈ نکالتے ہوئے  تباہ کر دیں گے۔ ہم ہمیشہ امریکیوں کی حفاظت کریں گے۔

ٹرمپ  نے مزید کہا کہ "سلیمانی دہشت گردی کا باب بند ہو گیا ہے ، اس چیز کو  بہت پہلے کرنا چاہیے تھا، اگر ایسا  کر لیا ہوتا تو کئی جانیں بچ سکتی تھیں۔  میں ایرانی عوام کا بڑا احترام کرتا ہوں اور ہم نہ ہی ایران میں انتظامیہ میں بدلی کے خواہاں ہیں،لیکن  ایرانی انتظامیہ کو  خطے میں دوسروں کی جنگوں کی وکالت سے فی الفور  باز آجانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں