اسرائیلی وزیراعظم کا بیان خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے:روس

روس نےخبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی اور تناو میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے

1267832
اسرائیلی وزیراعظم کا بیان خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے:روس

روس نےخبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی اور تناو میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے خطے میں تناؤ میں تیزی سے اضافہ اور  اسرائیل اور اس کے عرب ہمسایہ ممالک کے مابین امن منصوبے کی امیدوں کو نقصان  بھی پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کردیں گے۔

نیتن یاہو نے ٹیلیویژن خطاب میں کہا  تھا کہ ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرسکتے ہیں۔

روسی حکومت کا کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کی  کوششوں  کو بری طرح نقصان پہنچے گا۔

 



متعللقہ خبریں