اقوام متحدہ ہمارے ملک میں عالمی اداروں کا عملہ کم کرواے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ ملک میں عالمی ادارے کے متعین عملے کی تعداد  میں  رواں سال کے اختتام  تک  کمی لائی جائے

1264790
اقوام متحدہ ہمارے ملک میں عالمی اداروں کا عملہ کم کرواے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ ملک میں عالمی ادارے کے متعین عملے کی تعداد  میں  رواں سال کے اختتام  تک  کمی لائی جائے۔

شمالی کوریا کی جانب سے عملے میں کمی کی درخواست قومی رابطہ  کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں بیان کی گئی  جس کی تصدیق  سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے بھی کر دی ہے۔

 اس خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی مدد سے چلنے والے مختلف پروگراموں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں اور دوسری جانب جارحانہ قوتیں اس عملے کو اپنے مقاصد کے لیے بھی استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں