نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ،10 فوجی ہلاک متعدد زخمی

شمال  مشرقی  صوبہ بورنو   سے متصل  ڈام بوا کے علاقے میں  بوکو حرام  کے فوجی چوکی  پر حملے کے نتیجے میں  10 فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے

1231727
نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ،10 فوجی ہلاک متعدد زخمی

مغربی افریقی  ملک نائیجیریا  کے  شمال مشرق میں  دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔

 مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ، شمال  مشرقی  صوبہ بورنو   سے متصل  ڈام بوا کے علاقے میں  بوکو حرام  کے فوجی چوکی  پر حملے کے نتیجے میں  10 فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

 نائیجیریا  میں  سن 2009 سے اب تک  مختلف پر تشدد واقعات میں  20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس تنظیم کا دائرہ  ہمسایہ ممالک  چاڈ، نائیجر اور کیمرون  تک  بھی پھیل چکا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں