لیبیا: جنرل حفترکو پسپائی کا سامنا،سرکاری فوج نے گریان شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

بتایا گیا ہے کہ  حفتر  فوج کو  گریان نامی  شہر سے پسپائی  کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سرکاری فوج  نے شہر  کا انتظام سنبھال لیا ہے

1226037
لیبیا: جنرل حفترکو پسپائی کا سامنا،سرکاری فوج نے گریان شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

لیبیا میں جنرل حفتر کی فوج کو     قومی مفاہمتی حکومت کے ہاتھوں   طرابلس سے 100 کلومیٹر دور  شکست کھانا پڑی ۔

 بتایا گیا ہے کہ  حفتر  فوج کو  گریان نامی  شہر سے پسپائی  کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سرکاری فوج     نے شہر  کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

 حفتر فوج اس وقت  ترخونہ اور العصابیہ  نامی شہروں    تک محدو دہے ۔

  دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ  حفتر فوج کے اہم کمانڈر عبدالسلام  الحاثی    نے   قومی مفاہمت حکومت    میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

 یاد رہے کہ  خلیفہ حفتر  نے طرابلس پر قبضے کےلیے 4 اپریل کو  حملے کا حکم دیا تھا  جس پر  سرکاری فوج نے"  برکان الغضب" نامی آپریشن  شروع کر رکھا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، ان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 739 افراد ہلاک اور  4400 زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں