یورپ حفتر کی مالی امداد کرنے والے ممالک پر دباو ڈالے:فائز السراج

لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت  کے صدر  فائز السراج  نے  یورپی یونین  سے مطالبہ کیا ہے کہ   وہ جنرل حفتر  کو  اسلحہ اور مالی تعاون دینے والے ممالک پر دباو ڈالے

1218623
یورپ حفتر کی مالی امداد کرنے والے ممالک پر دباو ڈالے:فائز السراج

لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت  کے صدر  فائز السراج  نے  یورپی یونین  سے مطالبہ کیا ہے کہ   وہ جنرل حفتر  کو  اسلحہ اور مالی تعاون دینے والے ممالک پر دباو ڈالے ۔

 ایک بیان کے مطابق ،  سراج نے  یورپی خارجہ تعلقات اور سلامتی  کی نمائندہ  فیدیرکا موگیرینی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 اس بات چیت میں  سراج نے   اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور کہا کہ  یورپی ممالک کی طرف سے   طرابلس پر ہونے والے حملوں کی مذمت  قابل تعریف ہے ۔

 اس موقع پر  موگیرینی نے بھی کہا کہ  یورپی یونین  جنگ بندی  کی بحالی  اور سیاسی حل  کی کوششوں کی  حمایت کرتی ہے۔

 واضح رہے کہ   مشرقی لیبیا  میں  مصروف  عمل   فوجی  گروپ کے لیڈر  جنرل حفتر نے طرابلس  پر قبضے کےلیے  4 اپریل سے حملے شروع کر رکھےہیں ۔



متعللقہ خبریں