صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عید کی مبارکباد

میری تمنّا ہے کہ عید الفطر تمام مسلمانوں کے لئے امن اور خوشحالی  کی نوید بنے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1213392
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عید کی مبارکباد

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عید الفطر کے موقع پر جاری کردہ تہنیتی بیان میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ مسلمانوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ مبارک دن تمام دنیا کے مسلمانوں کو غریبوں کی مدد کرنے، خدا  پر ایمان کو مضبوط بنانے، عبادت کرنے اور دیگر انسانوں سے قریب ہونے  کے امکانات فراہم کرتا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا ہے کہ میری تمنّا ہے کہ عید الفطر تمام مسلمانوں کے لئے امن اور خوشحالی  کی نوید بنے۔  



متعللقہ خبریں