سوڈان، جنرل عبدالفتح الا برہان عسکری عبوری کونسل کے صدر منتخب

مظاہرین نے الا بشیر انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے حکام اور بن عوف سے مستعفی ہونے اور سول عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا

1182550
سوڈان، جنرل عبدالفتح الا برہان عسکری عبوری کونسل کے صدر منتخب

سوڈانی وزیر دفاع و عسکری عبوری کونسل کے صدر آواد بن عوف نے اپنی مرضی کے مطابق اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا  ہے۔

جنرل عبدالفتح الا برہان  سوڈانی عسکری عبوری کونسل کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

جبکہ کونسل کے نائب صدر جنرل کمال عبدل ماروف ہوں گے۔

جنرل عبدالفتح الا برہان   نے عبوری کونسل کے صد ر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے  اپنے امور سنبھال لیے ہیں۔

بن عوف نے فوجی انتظامیہ  کے مارشل لاء لگانے کے بعد  عبوری صدارت کو سنبھالنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا  اور اس عہدے کے لیے جنرل الا برہان کی تعیناتی کا براہ راست  نشریات میں  اعلان کیا تھا۔

 خیال رہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد عبوری کونسل کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کے باوجود کل ہزاروں  مظاہرین  گلی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

مظاہرین نے الا بشیر انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے حکام اور بن عوف سے مستعفی ہونے اور سول عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

مخالفین کے سوڈان ایوانِ ہائے برائے پیشہ ور طبقہ نے ایک تحریری اعلان میں  کہا تھا کہ"ملکی انتظامیہ کو مکمل طور پر توڑنے  اور ملکی باگ ڈور کو عبوری حکومت کے سپرد کیے جانے تک بالکل پیچھے قدم نہیں ہٹایا جائیگا  اور کہا تھا کہ شہدا ء کے حقوق  کے حصول تک ہم میدانوں کو ترک نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں