جنرل حفترکے استغاثہ نےاہم حکومتی سربراہان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

لیبیائی فوج کی اعلیٰ کمان نے وفاقی حکومت کے سربراہ اور اعلی ریاستی کونسل کے چیئرمین فائز السراج، ان کی حکومت کے ارکان اور مغربی زون کی فوجی قیادت کو ریاست کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب کے الزامات میں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے

1181891
جنرل حفترکے استغاثہ نےاہم حکومتی سربراہان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

لیبیا کی فوج کی اعلیٰ کمان نے قومی وفاق حکومت کے سربراہ   اور اعلی ریاستی کونسل کے چیئرمین فائز السراج، ان کی حکومت کے ارکان اور مغربی زون کی فوجی قیادت کو ریاست کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب کے الزامات میں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

خبر  کے مطابق، عسکری استغاثہ کی طرف سے  ریاستی کونسل کے سابق چیئرمین عبدالرحمان السویحلی،قومی حکومت کے سابق سربراہ خلیفہ الغویل، سابق مفتی اعظم الصادق الغریانی، میجر جنرل سلیمان محمود، میجر جنرل یوسف المنقوش، بریگیڈیئر جنرل اسامہ جویلی، سابق وزیر دفاع کرنل مہدی البرغثی، کرنل مفتاح عمر، کربل عبدالباسط الشاعری، کرنل ادریس بوقویاطین، کرنل طارق الغرابلی کی گرفتاری کے احکامات دیے گئے ہیں۔

 مذکورہ تمام عناصر قومی وحدت کو نقصان پہنچانے، ریاست کےساتھ غداری  کرنے اور دوسرے ممالک کہ شہ سے لیبیا میں جنگ کی آگ بھڑکانے، ملک میں مسلح‌ ملیشیائیں تشکیل دینے، دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے اور انہیں تحفظ دینے اور قومی وفاقی حکومت کی آڑ میں لیبیا کو دوسرے ممالک کا آلہ کار بنانے جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں