لندن: برطانوی پولیس نے جولین اسانج کو گرفتار کرلیا

جولین اسانج گزشتہ 7  سالوں  سے لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت میں مقیم تھے جنہیں پولیس نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سفارت خانے کے اندر سے گرفتار کیا ہے

1181387
لندن: برطانوی پولیس نے جولین اسانج کو گرفتار کرلیا

برطانوی پولیس نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

خبر کے مطابق، جولین اسانج گزشتہ 7  سالوں  سے لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت میں مقیم تھے، پولیس نے  اسانج کو سفارت خانے کے اندر سے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا  ہے کہ پولیس کو ایکواڈور کے سفیر نے سفارت خانے میں بلایا تھا۔

ایکواڈور کے صدر کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی جانب سے بارہا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد ان کا سیاسی پناہ گزین کا درجہ ختم کردیا گیا۔

دوسری جانب وکی لیکس نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایکواڈور نے غیر قانونی طور پر جولین  اسانج کا سیاسی پناہ گزین کا درجہ ختم کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ اسانج اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں اور انہیں برطانیہ میں عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

یاد رہے کہ 47 سالہ جولین اسانج نے ایکواڈور کا سفارت خانہ چھوڑنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ انہیں امریکہ لے جاکر وکی لیکس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں