نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے نیم خودکاربندوقوں اور رائفلز پر پابندی کے بل  کی منظوری دے دی

بل کی منظوری کے بعد اگلے ہفتے کے اواخر تک قانون سازی  پر عمل درآمد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں خودکار ہتھیارں پر پابندی کے بل کو مجموعی طورپر دونوں آزاد خیال اور قدامت پسند قانون سازوں کی حمایت رہی

1175775
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ  نے نیم خودکاربندوقوں اور رائفلز پر پابندی کے بل  کی منظوری دے دی

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے فوجی طرز کے نیم خودکاربندوقوں اور رائفلز پر پابندی کے  کی منظوری دے دی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد اگلے ہفتے کے اواخر تک قانون سازی  پر عمل درآمد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں خودکار ہتھیارں پر پابندی کے بل کو مجموعی طورپر دونوں آزاد خیال اور قدامت پسند قانون سازوں کی حمایت رہی۔

بتایا گیا کہ ’مجموعی طورپر 120 قانون سازوں نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف ایک قانون ساز کی جانب سے بل کی مخالفت سامنے آئی۔

بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے قدامت پسند قانون ساز ڈیوڈ سیمور نے کہا کہ’خودکاررائفلز سے متعلق بل جلدبازی میں پیش کیاجارہاہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسٹر کی چھٹیوں سے محض 9 دن قبل بل کی پیشگی اور منظوری پبلک سیفٹی سے زیادہ سیاسی تھیٹر معلوم ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ بل پر قانون سازی کے بعد فوجی طرز کے خودکار ہتھیاروں جس میں میگزین نصب ہوتا ہے، پر پابندی عائد ہوجائے گی۔



متعللقہ خبریں