امریکہ، سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 2 افراد ہلاک

متعدد پُلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچانے والے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں   میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں

1165326
امریکہ، سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 2 افراد ہلاک

متحدہ امریکہ  کے وسطی علاقوں کو اپنے زیرِ اثر لینے والی شدید برفباری اور بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریاست نیبراسکا   کے حکام  کا کہنا ہے  کہ ایک گاڑی میں محصور ہو کر رہ جانے والے ایک شخص کی مدد  کرنے کی کوشش کے دوران سیلاب  کے ریلے کی زد میں آتے ہوئے ایک شخص اپنی جان   سے ہاتھ بیٹھا۔   

سیلاب کے دوران لا پتہ ہونے والے 2 افراد تک  تا حال رسائی نہیں ہو سکی۔

بتایا گیا ہے کہ متعدد پُلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچانے والے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں   میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں