امریکہ انسانی امداد کے بھیس میں وینزویلا میں انتشار  پھیلانے کی کوششوں میں ہے: لاوروف

امریکہ کا وینزویلا کے داخلی معاملات  میں مداخلت کرنا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور ہم امریکہ کی طرف سے ، وینزویلا کی منتخب حکومت کو ،دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1155831
امریکہ انسانی امداد کے بھیس میں وینزویلا میں انتشار  پھیلانے کی کوششوں میں ہے: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کا وینزویلا کے داخلی معاملات  میں مداخلت کرنا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور ہم امریکہ کی طرف سے ، وینزویلا کی منتخب حکومت کو ،دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاوروف اور امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپو کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی جس میں وینزویلا میں درپیش مسئلے پر بات چیت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ انسانی امداد کے بھیس میں وینزویلا  میں انتشار  پھیلانے کی کوششوں میں ہے۔

 لاوروف نے پومپیو سے ملاقات میں کہا ہے کہ وینزویلا کے مسئلے کے حل میں اقوام متحدہ  کے اصولوں کی پابندی کیا جانا ضروری ہے۔

بیان کے مطابق دونوں فریقین نے شام، افغانستان اور شمالی کوریا کے مسائل میں بھی رابطے کو جاری رکھنے  کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں