نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 4 فوجی ہلاک

یوبے صوبے سے منسلک بونی یادی علاقے میں ایک فوجی چیک پوسٹ  پر حملہ کیا گیا

1147082
نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 4 فوجی ہلاک

نائجیریا  کے شمال مشرق میں فوج اور دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے درمیان تصادم میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔

فوج کے ترجمان صغیر موسی  کا کہنا ہے کہ یوبے صوبے سے منسلک بونی یادی علاقے میں ایک فوجی چیک پوسٹ  پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 5 فوجی زخمی بھی ہوئے،   جھڑپ میں 5 دہشت گرد  مارے گئے  ہیں تو تنظیم   کی بھاری تعداد میں موٹر سائیکلوں اور سازو سامان پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں دو ہزار کی دہائی سے لیکر ابتک  سر گرم دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے سن 2009 کے بعد سے اجتماعی حملوں میں ابتک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں