خاشقجی قتل کیس کے حقائق سعودی حکومت نے مسخ کرنے کی کوشش کی ہے: اقوام متحدہ

ادارے  کی ترجمان  اگنیس کالامارڈ کا کہنا ہے کہ ترکی نے کافی مفصل اور  شفاف تحقیقاتی رپورٹ ہمیں پیش کی ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں مگر سعودی حکومت نے اس کیس کے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی ہے

1141046
خاشقجی قتل کیس کے حقائق سعودی حکومت نے مسخ کرنے کی کوشش کی ہے: اقوام متحدہ

 اقوام  متحدہ نے   ترکی کی طرف سے   سعودی صحافی جمال خاشقجی   قتل کیس   رپورٹ سے متعلق  سعودی حکومت  کے تفتیشی عمل  کو  ناکافی   قرار دیا  ہے ۔

 ادارے  کی   ترجمان  اگنیس کالامارڈ کا کہنا ہے کہ  ترکی کی طرف سے  پیش کردہ دلائل کی روشنی میں   ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے تحت   خاشقجی کو  ایک منصوبے کے تحت  بے دردی  سے قتل کیا گیا  جس میں سعودی حکام ملوث ہیں۔

کالامارڈ نے  بتایا کہ   ترکی نے اس سلسلے میں  کافی مفصل اور  شفاف تحقیقاتی رپورٹ ہمیں پیش کی ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں مگر اس  کے  جواب میں سعودی حکومت نے اس کیس کے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ   جمال خاشقجی  کا قتل  عالمی قوانین کی  کھلی خلاف  ورزی ہے۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی  دو اکتوبر 2018 کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں  داخلے کے بعد قتل کر دیئے گئے تھے  جن کی نعش تاحال لاپتہ ہے۔



متعللقہ خبریں