دی مستورا کا مستعفی ہونے کا اعلان، پیڈرسن امور شام کے نئے ایلچی ہونگے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے چین میں متعین  ناروے کے سفیر جیر پیڈرسن کو شام میں اقوام متحدہ کا نیا ایلچی مقرر کیا ہے

1079302
دی مستورا کا مستعفی ہونے کا اعلان، پیڈرسن امور شام کے  نئے ایلچی ہونگے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے چین میں متعین  ناروے کے سفیر جیر پیڈرسن کو شام میں اقوام متحدہ کا نیا ایلچی مقرر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سیکرٹری جنرل  نے چین میں ناروے کے سفیر پیڈرسن کو شام کے لیے نیا امن مندوب مقرر کیا ہے۔

 سفارتکاروں‌ کے مطابق، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان روس، چین، امریکہ ، فرانس اور برطانیہ نے غیر رسمی طورپر اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔

 دوسری جانب ، گوٹیرش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں‌ نے شام کے لیے نئے ایلچی کے تقرر کے لیے شامی حکومت سے بھی طویل مشاورت کی ہے۔

 شامی حکومت اور حزب اختلاف  قوتوں کی طرف سے بھی پیڈرسن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پیڈرسن شام میں جاری تنازعے کے سیاسی حل اور ملک میں بحالی  جمہوریت کے  لیے اُن کے پیش رو     اسٹیفن دی مستورا  کی کوششوں  کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ شام کے لیے موجودہ ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے اس اہم عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں