انڈونیشیا: نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

1077526
انڈونیشیا: نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا

انڈونیشیا کی ایک نئی ایئرلائن کا ایک طیارہ 189 مسافروں اور عملے کے ارکان کے ساتھ سمندر میں کریش کر گیا۔، ملبے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے بوئنگ 737 میں 210 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جبکہ حادثے کے وقت جہاز میں  178 مسافروں، 3 بچے ، دو پائلٹ اور عملے کے 5 افراد سوار تھے۔

ریسکیو سرگرمیاں انجام دینے والے عملے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز سمندر میں تقریباً 30 سے 40 میٹر گہرائی میں تباہ ہوا ہے، ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ جہاز کا ملبہ اور مسافروں کو تلاش کررہا ہے۔

انڈونیشیا کی ڈزازسٹر ایجنسی کے سربراہ کی جانب سے شائع کی جانے والی تصاویر میں دکھا جاسکتا ہے کہ سمندر برد ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کا سامان سطح سمندر پر آگیا ہے جسے ریسکیو عملہ جمع کررہا ہے۔

حکام کے مطابق پیر کے روز جکارتہ سے پرواز بھرنے کے فقط تیرہ منٹ بعد اس طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے ٹوٹ گیا، جب کہ اس سے چند لمحے قبل اس طیارے کے پائلٹ کی جانب سے دوبارہ جکارتہ واپسی کی اجازت مانگی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ بوئنگ سوین تھری سین میکس طیارہ کریش کے بعد سمندر میں تیس سے چالیس میٹر گہرائی تک گیا۔ انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ پر طیارے کے ٹکڑے اور ایندھن کا نشانات دکھائی دے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں 178 بالغ، ایک لڑکا، دو نو زائدہ بچے، دو پائلٹ اور عملے کے دیگر چھ ارکان سوار تھے۔



متعللقہ خبریں