واشنگٹن پوسٹ کی خاشقجی قتل کے خلاف مہم کا آغاز

ٹویٹر پیغام میں عطیہ نے  سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کی تصویر پر ایک عبارت درج کرتے ہوئے، حقائق  کو آشکار کرنے کی اپیل کی ہے

1076005
واشنگٹن پوسٹ کی خاشقجی قتل کے خلاف مہم کا آغاز

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے  استنبول میں قتل  کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے لیے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔

اس اخبار کے بین الاقوامی نظریات ایڈیشن کی ایڈیٹر  کیرین عطیہ   نے ٹویٹر  پیغام میں کہا ہے کہ ہم خاشقجی کے قتل کے بارے میں ڈیجیٹل اور مطبوع اعلانات  جاری کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  جمال خاشقجی کے خونخوار طریقے سے قتل کے بارے میں سوالات کا جواب تلاش کرنے کے لیے ڈیجیٹل اور اشاعتی مہموں کو آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔

ٹویٹر پیغام میں عطیہ نے  سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کی تصویر پر ایک عبارت درج کرتے ہوئے، حقائق  کو آشکار کرنے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں