جلد ہی روس اور طالبان کے درمیان مذاکرات نعقد ہوں گے: روسی حکام

تفصیلات کے مطابق ماسکو حکومت نے طالبان سے بہتر تعلقات کے لیے مذاکرات کی دعوت دی تھی جسے طالبان نے قبول کرلی، اگلے ماہ روس میں ہی دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے

1036687
جلد ہی روس اور طالبان کے درمیان مذاکرات  نعقد ہوں گے: روسی حکام

روس نے  طالبان کو مذاکرات کی جو دعوت دی تھی وہ طالبان نے قبول کرلی ہے۔

اور اب جلد ہی  روسی حکام کے   طالبان کے رہنماؤں سے ملاقات  کی توقع کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو حکومت نے طالبان سے بہتر تعلقات کے لیے مذاکرات کی دعوت دی تھی جسے طالبان نے قبول کرلی، اگلے ماہ روس میں ہی دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے چار ستمبر کو ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ روس کے طالبان سے مذاکرات کا مقصد افغانستان میں روسی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اور طالبان کو امن عمل کے لیے تیار کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے، چاہتے ہیں کہ طالبان امن عمل میں شامل ہو تاکہ خطے میں امن وسلامتی آئے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے بھی طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم ابھی تک عملی طور پر کوئی نتائج سامنے نہیں آئیں، جبکہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف اپنے عسکری حملوں میں بھی کمی لا چکا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں